اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے سٹی سکول ایف ایٹ میںطلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے سٹی سکول ایف ایٹ میںطلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، ورکشاپ میںسکول طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی،جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادپولیس کی جانب سے سٹی سکول ایف ایٹ میںطلباءکےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،ورکشاپ میں سکول طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی،جنہیں روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی.

اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ نے طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبراکراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پر تعلیمی ادارے کے متظمین نے نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے چلائی گئی آگاہی مہم کو سراہا .

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ کی جانب سکول طلباءاور شہریوں کیلئے روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا قابل ستائش عمل ہے،آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا معمار ہوتے ہیں مستقبل میں انھی بچوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے لہذا ان کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فرض ہے اور آئی ٹی پی اپنے فرض کو بخوبی نبھا رہی ہے.