اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کاروائی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ، گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ شاہ کے نام سے ہوئی ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں بٹگرام بازار سے گرفتار کیا گیا ملزم کپڑے کی دوکان کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے 2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 700 درہم برآمد ہوئے .
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھاملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا .