تھانہ کینٹ کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑا آپریشن،پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑے ریکٹ کے خلاف کارروائی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑا آپریشن،پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑے ریکٹ کے خلاف کارروائی،منظم انداز میں گداگری کا نیٹ ورک چلانے والے دو ٹھیکیدار گرفتار، مختلف ہوٹل سرائے اور پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر بھی گرفتار، گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 14خواتین 31مرد اور 02 ٹرانسجینڈر شامل ہیں، گداگروں میں ہر عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں، نیٹ ورک کم عمر بچوں کو بھی گداگری کے لئے استعمال کرنے میں ملوث ہے،گرفتار ٹھیکیدار لاہور، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑا آپریشن،پیشہ ور گداگری میں ملوث بڑے ریکٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منظم انداز میں گداگری کا نیٹ ورک چلانے والے دو ٹھیکیداروں کو گرفتار کرلیا، مختلف ہوٹل سرائے اور پلازوں میں مقیم 47 پیشہ ور گداگر گرفتار کیے گئے، گرفتار پیشہ ور گداگروں میں 14خواتین 31مرد اور 02 ٹرانسجینڈر شامل ہیں، گداگروں میں ہر عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں، نیٹ ورک کم عمر بچوں کو بھی گداگری کے لئے استعمال کرنے میں ملوث ہے،گرفتار ٹھیکیدار لاہور، فیروز والا، بورے والا اور ڈی جی خان سے افراد کو لا کر گداگری کرواتے تھے، ٹھیکیدار گداگروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر مخصوص پوائنٹ پر چھوڑتے جہاں وہ گداگری کرتے تھے، گداگر بازاروں اور دیگر پبلک مقامات پر شہریوں خصوصاً فیملیز اور خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے، گداگروں نے خواتین کے پرس، گاڑیوں سے موبائل اور قیمتی سامان چرانے کا بھی انکشاف کیا ہے.

گداگر مصروف بازاروں اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگر ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں بھی ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس میں گداگروں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا.

گزشتہ روز شہر کے دیگر علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران نیو ٹاؤن سے11،بنی سے 3 اور وارث خان و رتہ امرال سے ایک ایک گداگر گرفتار کئے گئے،گداگروں کو رہنے کے لئے ہوٹل، سرائے یا دیگر عمارت کرایہ پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،راولپنڈی کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرنے تک گرینڈ کریک ڈاؤن جاری رہے گا،راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کئے جائیں گے۔