راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی پوٹھوہار آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز سول لائنز اور کینٹ سرکل کی شرکت، ایس پی پوٹھوہار نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیر صدارت پوٹھوہار آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
ٕ
میٹنگ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز سول لائنز اور کینٹ سرکل نے شرکت کی، ایس پی پوٹھوہار نے فردا فردا افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار کر کے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جاۓ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کی جائیں.
ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 فوری رسپانس کو یقینی بنایا جاۓ، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔