راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ 121 افسران و اہلکاران تعینات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان ڈے پریڈ کے سلسلہ میں ڈیوٹی صبح 5 بجے ان پوزیشن ہو گی ٹریفک پلان کے مطابق ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی شہر میں ممنوع ہوگا اور دیگر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جاۓ گا۔
جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو اٹک پل ، ہروپل ، مارگلہ ، ٹیکسلا اور چونگی نمبر 26 پر روکے گی اور لاہور کی طرف سے جی ٹی روڈ پر آنے والی دیگر ٹریفک کو گجرات جہلم پل ، مندرہ ٹول پلازہ اور روات ٹی چوک روکا جاۓ گا جبکہ باقی ٹریفک کو رالپنڈی کیطرف ڈائیورٹ کیا جاۓ گا ، ٹریفک پلان میں ایک ایس پی/ایس ٹی او ،11 ڈی ایس پیز ،11 انسپکٹرز اور 99 ٹریفک وارڈنز و ٹریفک اسسٹنٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ھے تاکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔