اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر یوم علی ؓکے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سکیورٹی انتظامات،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کا امام بارگاہوں کے جلوس کے روٹس کا دورہ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں زونل ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ تھے یوم علی ؓ کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جارہی ہے،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں سینئر پولیس افسران لمحہ بالمحہ ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں.