تھانہ صدر بیرونی ، چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی نے، چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ سوزوکی گاڑی برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والے ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ سوزوکی گاڑی برآمدہوئی،ملزم نے چند یوم قبل گاڑی چوری کی واردات کی تھی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔