تھانہ ٹیکسلا ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 رکنی حمزہ گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹیکسلا نے،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 رکنی حمزہ گینگ گرفتار،چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون،مسروقہ رقم 51 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03 رکنی حمزہ گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں حمزہ، حبیب اور بہادر شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون،مسروقہ رقم 51 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔