آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ آئی جی اسلام آباد نے نماز کے اوقات میں مساجدکی سکیورٹی کو چیک کیا،ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اوربہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،آپ نمازیوں کی حفاظت پر مامور ہیں یہی آپ کی عبادت ہےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے نماز کے اوقات میں مساجد پر موجود سکیورٹی ڈیوٹیز کو چیک کیا،ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی،آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی حفاظت کے لئے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی .

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹیز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں نظر آئیں،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹیز پر موجود تمام افسران کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر سحری و افطاری پہنچائی جائے،سخت موسم کے باوجود پولیس فورس کے یہ افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ کھڑے ہیں، تمام افسران اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر کریں .

آپ کی وجہ سے شہری سکون سے عبادت کرتے ہیں اور چین کی نیند سوتے ہیں،مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ان جوانوں پر فخر ہے جو سحری و افطاری میں اپنے اہلخانہ سے دور اپنے فرض پر مامور ہیں،میں ہمیشہ اپنے ان جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں،اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اس وقت فیلڈ میں موجود ہے اوریہی ہمارا اولین فرض ہے اور یہی ہماری عبادت ہے.