تھانہ صدرواہ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صدرواہ نے،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم ابرار نے 15 پر کال کی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر صدرواہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ رونما ہونا نہ پایا گیا،صدرواہ پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم ابرار کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسری جانب سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 63 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے 03 ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمران عرف مانی، قاسم اور عمیر شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 63 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا.

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہےاور شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔