تھانہ ریس کورس،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ریس کورس نے ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چھینا گیا موٹرسائیکل اور رقم 34ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں آر نسٹ پاؤل اور شہزادشامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور رقم 34ہزار روپے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔