چکوال(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر چکوال کی کامیاب کارروائی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی زیر نگرانی،ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال میڈم سارہ علی ہاشمی،ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال سب انسپکٹر احمد نواز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد محبوب اور اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی،عبدالجبار ولد محمد سجاد کے قبضہ سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ مالیتی 07 لاکھ 05 ہزار روپے برآمد کرلیا،ڈی پی او چکوال کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،انہوں نے شاندار کارروائی کرنیوالے افسران کو بھرپور شاباش بھی دی۔
