اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں رمضان المبارک میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز وں وتراویح ،سحر و افطار کے اوقات اور اعتکاف بیٹھنے والے شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس افسران مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ماہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز وں وتراویح ،سحر و افطار کے اوقات اور اعتکاف بیٹھنے والے شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس افسران مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں .
اسی طرح شہر بھر میں موثر گشت کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ شہر بھر کی مساجد پر موجود سکیورٹی کا جائزہ لیا،پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے پر شاباش دی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام افسران ماہ صیام میں شہریوں کے سحر و افطار کو محفوظ بنانے ،شاہراﺅں،مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں ٹریفک کو روانی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں .
میرے افسران کی عبادت ہی شہریوں کی حفاظت اور انہیں بھرپور سہولت فراہم کرنا ہے،قبل ازیں آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر پولیس افسران اسلام آباد میں موجود سکیورٹی ڈیوٹیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ،ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو بریف کرنے کے ساتھ شہریوں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔