ایس ایس پی آپریشزاسلام آباد محمد شعیب خان کا ناکہ جات پر موجود ڈیوٹی کا معائنہ ۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشزاسلام آباد محمد شعیب خان کا ناکہ جات پر موجود ڈیوٹی کا معائنہ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے وفاقی دارلحکومت میں ناکہ جات پر موجود ڈیوٹیوں کا معائنہ کیا،پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی .

انہوں نے افسران کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناکہ جات پر ڈیوٹی کے دوران مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لائیں،عدالتی مفروران اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں .

اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیںاور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔