تھانہ آراے بازار ،تاش پر جوا کھیلنے والے 12 قمارباز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ آراے بازار نے،تاش پر جوا کھیلنے والے 12 قمارباز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 660 روپے، 03 موبائل فون اور تاش کے برآمد، موقعہ سے 02 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 12 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ابوبکر، عبد الخالق، عمر، آزاد، عدنان، بلال، طحہٰ ساجد، صالح، زین، احمد، سنیل اور زعفران شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 660 روپے، 03 موبائل فون اور تاش کے برآمد، موقعہ سے 02 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے ایس ایچ او آراے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔