آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹی راولپنڈی آمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹی راولپنڈی آمد،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی آئی سی تھری اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب کا سیف سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ، افسران کو ہدایات دیں آر پی او، سی پی او راولپنڈی نے سیف سٹی کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی،سیف سٹی پراجیکٹ کے سول ورک، تزنین و آرائش کا باقی کام جلد مکمل کیا جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت کریمنلز تک رسائی، موثر تفتیش کے لئے سیف سٹی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ٹریفک مینجمنٹ، انوائرمنٹل پروٹیکشن سرویلنس، تجاوزات کے تدارک کے لئے بھی سیف سٹی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،سیف سٹیز پراجیکٹس کمیونٹی پولیسنگ میں اپنی مثال آپ، شہریوں کی مدد کے لئے لا جواب خدمات ہیں.

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹی راولپنڈی آمد،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی آئی سی تھری اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، آر پی او، سی پی او راولپنڈی نے سیف سٹی کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے سول ورک، تزنین و آرائش کا باقی کام جلد مکمل کیا جائے، کریمنلز تک رسائی، موثر تفتیش کے لئے سیف سٹی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں، ٹریفک مینجمنٹ، انوائرمنٹل پروٹیکشن سرویلنس، تجاوزات کے تدارک کے لئے بھی سیف سٹی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،سیف سٹیز پراجیکٹس کمیونٹی پولیسنگ میں اپنی مثال آپ، شہریوں کی مدد کے لئے لا جواب خدمات ہیں،جڑواں شہروں کے پیش نظر سیف سٹی اسلام آباد کے ساتھ موثر کوارڈینیشن سے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنائیں، آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیلوں تک بڑھایاجا رہا ہے۔