سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل .سی ٹی او راولپنڈی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعتہ الوداع کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے جمعتہ الوداع کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 90 سے زائد افسران و ملازمان خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جمعتہ الوداع کے موقع پر تمام مکاتب فکر و مسالک کے لوگ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ نماز کا خصوصی اہتما م و انصرام کرتے ہیں اس سلسلہ میں سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک ڈیوٹیاں تعینات کر دی گئی ہیں نماز جمعہ کے بعد کسی بھی جلوس کی صورت میں فوری طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔

نمازِیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑک پر نماز جمعہ کی ادائیگی کی صورت میں ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جاۓ گا تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ھو بدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی کالے شیشے والی گاڑیوں پر خصوصی نظر رکھی جائےایمبولینس ، فائر بریگیڈ و دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا تا کہ کوئی دہشت گرد سرکاری گاڑی کی آڑ میں کوئی کاروائی نہ کر سکے۔
سیکٹر انچار جز ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈنز کوڈیوٹی کی نوعیت کے بارے میں بریف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ڈی ایس پیز/سرکل انچارجز ایسی جگہوں پر اپنی پوزیشن رکھیں گے جہاں نمازیوں کا زیادہ رش ہو اور پارکنگ کیلئے مناسب بندوبست کروائیں گے ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو اپنی عبادت سمجھتی ہے.