سیف سٹی اسلام آباد کا ٹیکنالوجی اور جدت کی جانب سفر جاری ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اسلام آباد کا ٹیکنالوجی اور جدت کی جانب سفر جاری آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال اور سیف سٹی آئی ٹی ٹیم سے آئی ٹی انیشییٹوز اور ٹاسکس پر عملدرآمد کی رپورٹ لی اور مزید اہم ٹاسک سونپےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل ا ٓ ف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن میںاہم میٹنگ کا انعقادہوا،میٹنگ میں ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال اورسیف سٹی اسلام آباد آئی ٹی ٹیم نے شرکت کی.

آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے زیرانتظام آئی ٹی انیشییٹوز اور ٹاسکس پر عملدرآمد کی رپورٹ لی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے آئی ٹی ٹیم کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیںاورآئی ٹی انیشییٹوز کے متعلق اہم ٹاسک سونپے ،انہوں نے مزیدکہا کہ بدلتے ہوئے دور کے عین مطابق جدید تکنیک او رموجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ انفرادی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اورآنے والے دورمیں آئی ٹی کا نمایاں کردار ہے اور تمام عوامل میں اس کا استعمال مرکزی کردارکی اہمیت کاہے اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اس میں پیشہ وارانہ انداز میں مہارت حاصل کریں تاکہ آنے والے جدید دور میں اس کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے.