آئی جی موٹروےپولیس رفعت مختار راجہ کی ریجنل افس اسلام أباد میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقات

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی موٹروےپولیس رفعت مختار راجہ کی ریجنل افس اسلام أباد میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقات رمضان المبارک کے أخری أیام میں ٹرانسپوٹرز مسافروں کے ساتھ تعاون کریں اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ ہر گز قابل قبول نہیں ہے.

آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے کہا موٹروے پولیس مسافروں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے آر ایف آئی ڈی نظام کے تحت پبلک سروس سپیڈ کنٹرول مانٹیرنگ نظام بنایا جائے گا
کلر کہار سالٹ رینج خود کار نظام کے تحت گاڑیوں کی سپیڈ مانٹیر ہوگئی انہوں نے کہا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ملکر مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہےٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موٹروےپولیس بھرپور تعاون کرے گئی.