تھانہ بنی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی نے،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار،3 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ رقم 9500 روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ارسلان،افضل اور ندیم شامل ہیں، ملزمان سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل و مسروقہ رقم 9500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر برائے شناخت پریڈ جیل بھجوایا جا رہا جسکے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔