راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صدر بیرونی نے ،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،چھینے و چوری شدہ 9 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں شاہ زیب اور جمیل شامل ہیں، ملزمان سے چھینے و چوری شدہ 9 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
