تھانہ ٹیکسلا ،بجلی کا پول لگانے کے تنازعہ پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹیکسلا نے ،بجلی کا پول لگانے کے تنازعہ پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بجلی کا پول لگانے کے تنازعہ پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم نصرت شاہ کو گرفتارکر لیا،ملزم نصرت شاہ نے فائرنگ کر کے توفیق اور توقیر کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا،ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔