اسلام آباد (کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے عید کے موقع پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی عید کے موقع پر لوگ اپنے ابائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور ٹریفک کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں ۔
مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کر سکتے ہیں کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے آپ کی مدد اور محفوظ سفر کے لیے ہر دم تیار نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس .