بینک الفلاح کروڑوں کا فراڈ مقدمہ میں پلی بارگیننگ کی آفر بینک انتظامیہ نے ٹھکرا دی فراڈ کیس میں اہم انکشافات

کراچی(کرائم رپورٹر)بینک الفلاح فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی گرفتاری کا معاملہ ریمانڈ میں ہم انکشافات کر دیے نادیہ حسین کی جانب سے بینک انتظامیہ کو بارگیننگ کے لیے کہا گیا لیکن انتظامیہ نے پری بارگیننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو بینک الفلاح میں کروڑوں روپے کے فراڈ میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں ریمانڈ پر رکھا گیا ریمانڈ کے دوران عاطف خان نے ایف آئی اے کو اہم انکشافات کی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بیوی نے نیب کی طرز پر کہا کہ اگر ان سے بارگیننگ کی جائے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک الفلاح انتظامیہ نے بینک کے مالکان سے رابطہ کر کے کہا گیا کہ اگر انہیں چھوڑ دیا جائے اور وہ بارگیننگ کرنے کے لیے تیار ہیں جس پر بینک مالک جو کہ عربی شیخ ہیں نے انکار کر دیا دوسری جانب وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کیا ہے کہ کہ وہ اس سکینڈل میں ملوث دیگر عناصر کو بھی جلد از جلد گرفتار کریں ایف ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں اور اس کی بیوی نادیہ حسین کا بھی اہم کردار ہے ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو شامل تفتیش کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے تاہم امکان ہے کہ معاملہ رفع دفع نہیں ہوگا بلکہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی.