عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے5000 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے.سی پی او راولپنڈی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سی پی او،عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے، سی پی او،ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں، سی پی او،پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں.

سی پی او،چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں، سی پی او،خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، سی پی اوسید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں .

چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں، خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض سرانجام دیں گے،سی پی او کا کہنا تھاکہ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے، عید الفطر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔