اسلام آباد پولیس ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس کمیٹی نے پولیس افسران کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کی اگلے عہدے پر ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوا دی گئی،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے پولیس افسران کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں .

آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعدپولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹر /سکیورٹی سید علی رضا اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی کی زیر صدارت اجلاس میں اے آئی جی آپریشنز،اے آئی جی انوسٹی گیشنز /شکایات سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائیں گے،رینک لگانے کی تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی،پولیس فورس کی ویلفئیر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔