تھانہ صدر پولیس چکوال ان ایکشن،شیخ حسنین مہدی ڈکیتی کا مرکزی مرکزی ملزم گرفتار

چکوال(کرائم رپورٹر)صدر پولیس چکوال کی سماج دشمن عناصر کیخلاف بڑی کامیابی،کچھ روز پہلے چکوال کی معروف کاروباری شخصیت،سابق صدر مرچنٹس ایسوسی ایشن چھپڑ بازار چکوال شیخ حسنین مہدی کو ڈھاب موڑ پر اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا،تھانہ صدر چکوال کے محمد محبوب ASI نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر کی زیرِ نگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ ڈھاب خوشحال کو گرفتار کرلیا جس نے ماہ رواں کی 18 تاریخ کو شیخ حسنین مہدی کو ڈھاب موڑ کے پاس اسلحہ دکھا کر ان سے نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا تھا کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ غیر قانونی پستول 30 بور ہتھیار برآمد کیا اور اس کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 25000 اور 2 ٹچ موبائل فون برآمد کرلئے.