تھانہ صادق آباد نے تاش پر جواء کھیلنے والے،3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صادق آباد نے ،تاش پر جواء کھیلنے والے 11 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 70 ہزار 500 روپے،13 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 11 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیضان،جہانزیب،کامران،عبدالقدوس،محسن،ناصر آفتاب، شاہد،احتشام،عادل خان،ارباز اور قمرشامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 70 ہزار 500 روپے،13 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے جبکہ دوسری جانب ،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں محسن، بشارت اور انصار شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 35 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا.

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔