تھانہ وارث خان نے جیولری شاپ سے لاکھوں کی چوری کا معاملہ، چند روز قبل دوکان سے سونا چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ وارث خان نے ،جیولری شاپ سے لاکھوں کی چوری کا معاملہ، چند روز قبل دوکان سے سونا چرانے والا جیولری شاپ کا ہی ملازم نکلا،28 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے جیولری شاپ سے لاکھوں کی چوری کے معاملے کو حل کر دیا، چند روز قبل دوکان سے سونا چرانے والا جیولری شاپ کا ہی ملازم نکلا،ملزم شوکت سے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا، واقعہ کی اطلاع پر وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو دوکان کا اپنا ملازم شوکت خان ہی چور نکلا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ سونا برآمد کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔