راولپنڈی(کرائم رپورٹر)شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستوں اور افسران نے شہید سب انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھول رکھے، نماز جنازہ میں آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، پاک فوج کے سینئر افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات ایک ہفتہ قبل صوابی میں مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستوں اور افسران نے شہید سب انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھول رکھے.
نماز جنازہ میں آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، پاک فوج کے سینئر افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویثرنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، شہید سب انسپکٹر ہارون حیات ایک ہفتہ قبل صوابی میں مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے،شہید سب انسپکٹر ہارون حیات نے سوگواران میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو چھوڑا ہے.
آرپی او بابرسرفراز الپا کا کہنا تھاکہ شہداء ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں، ہم ہر گھڑی شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہید سب انسپکٹر ہارون حیات نے فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کی، اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، فرض کی راہ میں راولپنڈی پولیس کے 121 افسران اپنی قیمتی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سب انسپکٹر ہارون حیات کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ چوآسیدن شاہ ضلع چکوال روانہ کر دیا گیا۔