اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کا انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کا دورہ ،اسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشنز کے تحت تعمیر کئے گئے تھانہ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اورعوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے رات گئے انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا .
انہوں نے اسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشنز کے تحت تعمیر کئے گئے تھانہ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پا لیسی پر عمل پیر ا ہو کر شہر یو ں کی داد رسی کی جائے، اسپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشنز کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.