راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹریفک ایڈوائزری براۓ پریکٹس میچ پاکستان سپر لیگ پریکٹس میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بعد از دوپہر کھیلا جاۓ گا دوران میچ و موومنٹ ٹریفک متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کرنے کیلئے خصوصی انتظامات سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا 300 سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے کنٹرول روم سے مسلسل نگرانی جاری ٹیموں کی آمد اور روانگی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائیگا اسلام آباد جانے والی ٹریفک چاندنی چوک،رحمان آباد اور 6thروڈ سے سید پورروڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہو سکے گی ۔
انہوں نے مزید کہا اسٹیڈیم روڈ 9th ایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک مکمل طور پر بند ہو گی ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز @ctprwp اورایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جائیگی سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں سٹی ٹریفک پولیس شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔