وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق منشیات کی روک تھام و نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے واکس کا انعقاد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی انسداد منشیات مہم بھرپور انداز میں جاری،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام و نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے واکس کا انعقاد،واکس کا انعقاد تھانہ سٹی اور صادق آباد کے علاقوں میں کیا گیا، آگاہی واکس میں سینیٹر ناصر محمود بٹ،چیرمین پاکستان سویٹ ہوم ذمرد خان،ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او سٹی،صادق آباد، گنجمنڈی، پیرودھائی سمیت دیگر پولیس افسران.

علماء کرام، تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی انسداد منشیات مہم بھرپور انداز میں جاری،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام و نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے واکس کا انعقاد کیا گیا،واکس کا انعقاد تھانہ سٹی اور صادق آباد کے علاقوں میں کیا گیا، آگاہی واکس میں سینیٹر ناصر محمود بٹ،چیرمین پاکستان سویٹ ہوم ذمرد خان .

ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او سٹی،صادق آباد، گنجمنڈی، پیرودھائی سمیت دیگر پولیس افسران،علماء کرام، تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے منشیات کے نقصانات کے بارے میں شہریوں کو پیغام دیا،شرکاء نے حکومت پنجاب کے منشیات کے خلاف اقدامات اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بات چیت کی،منشیات کی روک تھام اور نقصانات کے حوالے سے مساجد میں آگاہی خطاب اور پمفلٹس بھی تقسیم کیے جارہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔