ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی صدر اور دیگر افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، افسران نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار احمدکی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی صدر اور دیگر افسران نے شرکت کی، افسران نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار احمدکی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کے لیے آپ ایک اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کامیاب کیرئیر کے بعد ریٹائرمنٹ پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کے لیے آپکی گرانقدر خدمات پر آپ کے شکرگزار ہیں .

ہر سفر کا ایک اختتام ہوتا ہے، اختتام سفر عزت کے ساتھ ہونا اللہ کی عطا ہے، ریٹائر ڈی ایس پی ذوالفقار احمد کا کہنا تھاکہ الحمدللہ محکمہ پولیس نے عزت دی، سروس کے دوران فرض کو ذات اور فیملی پر فوقیت دی، کوشش رہی کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کروں،ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔