کانسٹیبلان کے محکمانہ ریکارڈ کا جائزہ اگلے عہدے پر ترقی کی سفارشات سینئر افسران کو ارسال کر دی گئیں. اے آئی جی لاجسٹک

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ، اے آئی جی لاجسٹک کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی نے کانسٹیبلان کے محکمانہ ریکارڈ کا جائزہ لیا،اگلے عہدے پر ترقی کی سفارشات سینئر افسران کو ارسال کر دی گئیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میں اے آئی جی لاجسٹک کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،کمیٹی نے تمام کنسٹیبلان کے سابقہ ریکارڈاور کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور مطلوبہ معیار پرپورا اترنے اور اچھے ریکارڈ کے حامل کنسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پرترقی کی سفارشات سینئر افسران کو ارسال کر دی گئیں.

سینئر پولیس افسران کی منظوری کے بعدپولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے محکمانہ ترقی کمیٹی کو ہدایت کی کہ ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جلد اجلاس بلا کر تمام خالی سیٹوں پر ترقیاں کی جائیں تاکہ افسران و جوانوں کو ان کا حق مل سکے،محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اگلے عہدے میں ترقی پانے کے بعد افسران کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے.

آپ نے اپنی سروس کا آدھا حصہ محکمہ پولیس کے لئے وقف کیا، پولیس فورس کا ہر افسرمیرا ہیرو ہے جو سخت موسموں میں اپنے خاندانوں سے دور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں، پولیس افسران اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور رہ کر سخت موسموں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیںمجھے ان پر فخر ہے ،تمام افسران اپنی ذمہ داریوں بطریق احسن اور شہریوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر سرانجام دیں گے، انشا اللہ ہم سب مل کر اپنے شہر کو جرائم سے پاک شہر بنائیں گے۔