ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ سید سجاد حیدر بخاری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ سید سجاد حیدر بخاری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ، چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف سے ملاقات کی اور مختلف سیکشنز کا دورہ، ریکارڈ اور حوالات چیک کئے،عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کی دادرسی کی ہدایت جاری کیں،تفصیلات کے مطابق ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ سید سجاد حیدر بخاری نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،چارج سنبھالنے کے بعد سٹاف سے ملاقات کی اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا،اس موقع پر ریکارڈ اور حوالات چیک کئے.

عوام دوست پالیسی کے تحت شہریوں کی دادرسی کی ہدایت جاری کیں، انہو ں نے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں.