اسلام آباد(کرائم رپورٹر)کوئیک ریسپانس فورس جرائم پیشہ عناصر سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار، ڈی آئی جی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ نے رورل زون میں تعینات کوئیک ریسپانس فورس کو بریفنگ دی،تمام افسران جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنی گشت کے عمل کو مزید موثر بنائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کے انسداد کے لئے اسلام آباد پولیس کوئیک ریسپانس فورس کے افسران و جوان ہمہ وقت مصروف عمل ہیں .
ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آ باد شاکر حسین داوڑ نے رورل زون میں تعینات کوئیک ریسپانس یونٹ کے افسران وجوانوں کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے کوئیک ریسپانس فورس کے افسران و جوانوں کو فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی پر بریفنگ دی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ،تمام افسران کسی بھی وقوعہ کے متعلق ملنے والی کال پر بروقت ریسپانس کریں.
جرائم کی بیخ کنی کے لئے پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیںاور اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،انہوں نے مزید کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر زیروٹا لر نس ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے،تمام افسران روا ئتی رویوں کے بجائے پیشہ وارنہ رویہ اپنائیں، ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،تمام افسران و جوان دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔