راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز مدمقابل،سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی سمیت ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.
تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں، راولپنڈی پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرا میچ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز مدمقابل،سی پی او سید خالد ہمدانی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا، سی پی او نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی سمیت ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی .
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاور بینک، ہینڈ فری، ائیر پوڈز، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کوئی ممنوعہ شے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے، پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنایا جارہا ہے،راولپنڈی پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔