سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا فیصل آباد پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں پولیس لائنز میں تقسیم میڈل تقریب کا انعقاد

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کا فیصل آباد پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں پولیس لائنز میں تقسیم میڈل تقریب کا انعقاد تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن علی بن طارق، ٹاؤنز ایس پیز اور سیاسی شخصیات ایم پی اے راؤ کاشف رحیم ، ایم پی اے جعفر علی ہوچہ اور ایم پی اے خان بہادر ڈوگر نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام افسران جوان کھڑے ہوئے .

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر نے فیصل آباد پولیس کے 103 غازیوں کو میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا ، پولیس غازیو ں کو بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر میڈلز دیے گئے سٹی پولیس آفیسر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد پولیس کے غازیوں نے عوام کی حفاظت کیلئے ا پنی جان کی پرواہ کئے بنا ڈاکووں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہو ئے زخمی ہوئے جن پر ہمیں فخر ہے سٹی پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ فیصل آباد پولیس کے غازیوں کی ویلفیر کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں آخر پر سٹی پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی پر افسران اور جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے فیصل آباد عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فیصل آباد پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے.