راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چوتھا میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں،راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے.
پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے، سی پی او سید خالدہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چوتھا میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 6000 پولیس افسران و جوان سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کررہے ہیں.
سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کر رہی ہیں، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری اور کردار کو بھرپور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔