موٹروے پولیس کے انسپکٹر منصور اصغر ایم 4 موٹروے امین پور کے قریب ڈیوٹی کے دوران شہید نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس انسپکٹر فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید موٹروے پولیس کے انسپکٹر منصور اصغر ایم 4 موٹروے امین پور کے قریب ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مزدا ٹرک رجسٹریشن نمبر JW-1778 کا ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران سو گیا، جس کے نتیجے میں مزدا ٹرک پٹرولنگ موبائل سے ٹکرا گیا۔حادثے کے وقت شہید انسپکٹر ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کے دوران نیند سے ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے تھے۔ شدید زخموں کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

شہید انسپکٹر منصور اصغر کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ انہوں نے 2007 میں موٹروے پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنی ایمانداری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے تھےان کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس میں موٹروے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ ڈی آئی جی دار علی خٹک سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، موٹروے پولیس شہید افسر کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گئی اور کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا موٹروےپولیس شہید انسپکٹر منصور اصغر کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گئی۔

آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی ،شہید انسپکٹر منصور اصغر نے لواحقین میں والدین، بیوہ، تین بیٹیاں 10، 8 اور 6 سال اور ایک بیٹا 3 سال چھوڑ گئے ہیں۔ موٹروے پولیس روڈ یوزرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تھکاوٹ کے باعث ہونے والے حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے المناک واقعات کو روکا جا سکے.