تھانہ کلر سیداں گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کلر سیداں نے،گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی ٹیوٹا ہائی ایس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت جمیل، خادم اور فہد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی ٹیوٹا ہائی ایس برآمد ہوا، کلرسیداں پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی،ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔