راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نیو ٹاؤن نے بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیتی 4 مسروقہ کاریں (کرولا XLI کار اور 3 مہران کاریں) برآمد،ملزمان ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتے تھے،ملزمان گاڑیاں چوری کر کے (کے پی کے) لے جاتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ حسن جاوید اور فیاض خان شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی 4 مسروقہ کاریں (کرولا XLI کار اور 3 مہران کاریں) برآمد ہوئیں،ملزمان ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کرتے تھے،ملزمان گاڑیاں چوری کر کے (کے پی کے) لے جاتے تھے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
