ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی پوٹھوہار آفس میں ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے حوالہ سے میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی پوٹھوہار آفس میں ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے حوالہ سے میٹنگ،میٹنگ میں چرچ ہائے کے پاسٹرز اور ممبران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے پوٹھوہار آفس میں ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقادکیا ،میٹنگ میں چرچ ہائے کے پاسٹرز اور ممبران نے شرکت کی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کے موقع پر چرچز میں آنے والے شرکاء کو مکمل چیکنگ کر کے داخل ہونے دیا جائے گا،چرچز میں عبادت کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام ہونا چاہیے، اپنے اِرد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، آتش بازی اورہوائی فائرنگ پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے جس کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، آخر میں شرکاء میٹنگ نے ہر قسم کہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔