چھ انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر جبکہ ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی افسران کی ترقی ملی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا ایک اور دور ، اس بار چھ انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ڈی ایس پی کے عہدے پر بھی افسران کی ترقی کردی گئی،ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے سفارشات آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ارسال کردی ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا ایک اور دورشروع ہے ،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلیشمنٹ عبدالحق عمرانی کی زیرصدارت محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا،کمیٹی نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی کے منتظر افسران کے محکمانہ ریکارڈ کا جائزہ لیااور چھ انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کی سفارشات انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ارسال کردی .

اس سے قبل 10ڈی ایس پیز کو ایس پیز کے عہدہ پر ترقی دی گئی تھی،سال 2024-25 میں اسلام آباد پولیس میں سب سے زیادہ پولیس افسران کی ترقیاں کی گئیں ہیں ،آئی جی اسلام آباد نے نئے ترقی یاب افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے محکمانہ پرموشن کمیٹی کو تمام خالی سیٹوں پر بر وقت ترقیوں کی ہدایت دی،اس موقع پر انہوں نے ترقی پانے والے افسرا ن سے کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے ، میں امید کرتاہوں کہ آپ قانون کے یکساں نفاذ ،میرٹ کی پاسداری اوربہترین سروس کی فراہمی سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیںگئے، انہوں نے مزیدکہاکہ تمام سپر وائزری افسران بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت سٹاف سے بہتر ین پرفارمنس لیں تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں .

پولیس فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں سپر وائزری افسران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،پولیس افسران پیشہ وارانہ خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت اور جدید کمیونٹی پولیسنگ کواپنا شعار بنائیں ، جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں ۔نئے ترقی یا ب افسران نے آئی جی اسلام آباد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوامی خدمت ،تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے پولیس فورس کی بہتری اور دیگر امور کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔