راولپنڈی ( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ھیڈ کوارٹرز ریس کورس میں سبکدوش ہونے والے اور نئے پروموٹ/تعینات ہونے والے ڈی ایس پی صاحبان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈی ایس پی ٹریفک VVIP اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سے پوسٹنگ ہونے پر محکمہ میں ان کی قابل ستائش خدمات کو سراہا.
اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی نے انھیں اعزاز ی شیلڈ سے بھی نوازا ۔ اس تقریب میں نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پی صاحبان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے نئے پروموٹ ہونے والے ڈی ایس پیز نئے عزم، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی ایمانداری اور فرض شناسی کو اپنی پہچان بنائیں،ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر ہونا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔