آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی آپریشنز ڈویژن کے افسران سے اہم ملاقات

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی آپریشنز ڈویژن کے افسران سے اہم ملاقات ، انویسٹی گیشن ونگ میں زیرِ تفتیش مقدمات، صدر زون میں ملزمان کےخلاف جاری کارروائیوں اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، آئی جی اسلام آباد نے مو¿ثر حکمت عملی اور فوری نتائج کے لیے واضح ہدایات بھی جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی اسلام آبادجواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ اور ایس پی صدر زون عبدالقیوم سے ملاقات کی،اس موقع پر انویسٹی گیشن ونگ میں زیرِ تفتیش سنگین مقدمات، صدر زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے ا±ٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے مو¿ثر حکمت عملی اور فوری نتائج کے لیے واضح ہدایات جاری کیں.

انہوں نے کہا کہ تمام افسران سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائیں، جدید ٹیکنالوجی اور تمام میسر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن کو یقینی بنایا جائے ،عدالتی مفروران اور اشتہاریوں کو جلدازجلد گرفتار کیاجائے اور انہیں پناہ دینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائےں، افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے ڈولفن اسکواڈ کے گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے افسران شہریوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت میسر رہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی موجودگی شہریوں کے لئے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کا باعث ہونی چاہیے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.