این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی الرٹ کے پیش نظر ۔ بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی الرٹ کے پیش نظر بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہذا 1. رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ 2. گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں۔ 3. اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔4. موبائل فون استعمال نہ کریں اور توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔5۔ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح ہے.