راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ریس کورس نے،3 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 10 مسروقہ موٹر سائیکل اور 2 فریم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارلیا، گرفتار ملزمان میں محسن، آصف اور عدنان شامل ہیں، ملزمان سے 10 مسروقہ موٹر سائیکل اور 2 فریم برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
