راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی صدر افس میں سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں صدر ڈویژن کے ڈی ایف سی اور سکیورٹی ٹیموں کی شرکت،ایس پی صدر نے میٹنگ میں سکیورٹی موثر بنانے کے حوالے سے بریفینگ دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر افس میں سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا،میٹنگ میں صدر ڈویژن کے ڈی ایف سی اور سکیورٹی ٹیموں نے شرکت کی،ایس پی صدر نے میٹنگ میں سکیورٹی موثر بنانے کے حوالے سے بریفینگ دی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال سے سکیورٹی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے،علاقہ میں نئے مقیم ہونے والے شہریوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بروقت کوائف کا اندراج کیا جائے.
افغان باشندوں کے حوالے سے گورنمنٹ کے قواعدو ضوابط پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،کسی بھی غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع پر فوری رسپانڈ اور قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے علاقہ میں نگرانی بہت اہم ہے۔